السلام علیکم
اس بار پھر سے میں ایک
نئی کتاب کے ساتھ آپکی خدمت میں حاضر ہوں۔
مسلم کوئز کمپیٹیشن کی اس
موجودہ کتاب میں ایک ہزار سے زائد سوالات اور ان کے جوابات موجود ہیں۔
اس بک کو کمپوز کرتے ہوئے
اس بات کا دھیان رکھا گیا ہے کہ تمام سوالات اور ان کے جوابات مکمل تصدیق شدہ ہوں اور
اکثر کے حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں۔
اس کتاب میں مختلف ٹاپکس
کور کیے گئے ہیں جیسے اسلام، سائنس، آئی کیو سوالات، پاکستان سے متعلق سوالات، ادب
سے متعلق، سپورٹس سے متعلق سوالات، اس کے علاوہ صفاتی نام القابات مخففات اس کے
علاوہ سب سے پہلے سب سے زیادہ سب سے کم وغیرہ جیسے عنوانات پہ بھی سوالات شامل کیے
گئے ہیں۔